دی اکانومسٹ میں شائع کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں، عمران خان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دی اکانومسٹ میں شائع کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں، عمران خان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج (8 جنوری کو) اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کی، سماعت میں عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین اور بیرسٹر عمیر نیازی نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

علاوہ ازیں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دیں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر حاضری کے باعث نقول فراہم نہ کی جا سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.