پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے جمعرات کو مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین، تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا۔ دونوں کیٹیگریز میں سے ایک ایک کھلاڑی کو ووٹنگ کے بعد پلیئر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔

خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال بھی شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر اور فرغانہ حق کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

28 سالہ سعدیہ اقبال نے گزشتہ ماہ گرین شرٹس کے بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں 13 رنز کے عوض چار وکٹیں لیکر اپنے کیریئر کا بہترین اسپیل کیا تھا۔

دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 32 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تیسرے ون ڈے میں اگرچہ وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکی تھیں لیکن انہوں نے 10 اوورز میں صرف 30 رنز دیے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.