برطانیہ ، ہر 4 منٹ بعد موبائل فون چھیننے کی واردات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

برطانیہ ، ہر 4 منٹ بعد موبائل فون چھیننے کی واردات

برطانیہ میں بھی اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، لندن میں ہر چار منٹ بعد چوری یا پھر موبائل فون چھیننے کی واردات ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر برطانیہ والے بھی پریشان ہیں ، لندن میں ہر چار منٹ بعد چوری یا پھر موبائل فون چھیننے کی واردات رپورٹس ہو رہی ہیں۔

لندن پولیس نے ایک ہفتے میں230 موبائل چور کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اسکوٹر پر سوار ہو کر آتے ہیں اور کسی راہ چلتے شخص یا خاتون کو پیچھے سے دھکا مارکر گرا دیتے ہیں اور پھر اس کی چیزیں لیکر فرار ہو جاتے ہیں۔

لندن پولیس کے مطابق لوٹ مار کرنے اور مختلف چیزیں چھیننے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.