Daily Archives

February 7, 2024

ملک بھر میں عام انتخابات ، 12 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کل ہوں گے، پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہو گا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنا نمائندہ چنیں گے، 882 […]

الیکشن سے ایک دن پہلے بلوچستان میں 2 دھماکے، 28 افراد جاں بحق، 50 زخمی

بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی […]

عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سامان کی ترسیل جاری

کل ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے لیے ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ تمام پریذائیڈنگ  افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پولنگ مٹیریل بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر بھجوایا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے […]

جرمن شہزادی ‘پلے بوائے’ کیلئے برہنہ تصویر بنوانے والی پہلی شاہی خاتون بن گئیں

جرمنی کی شہزادی زینیا فلورینس گیبریلا سوفی ایریس مشہور میگزین ‘پلے بوائے’ کے لیے برہنہ تصاویر بنوانے والی پہلی شاہی خاتون بن گئی ہیں اور ان برہنہ تصویر میگزین کے مقامی ایڈیشن کے سرورق پر دی گئی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارہ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمن میگزین نے رپورٹ میں بتایا […]

دھماکے کے بعد جے یو آئی رہنما کی کارکنان اور امیدواروں کیلئے ہدایات

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالواسع نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکے کے بعد کارکنان اور امیدواروں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ مولانا واسع کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں کارکنان اور امیدوار دفاتر خالی کریں اور مناسب جگہوں پر اپنی سرگرمی جاری رکھیں۔ مولانا واسع کا کہنا ہے کہ جے […]

عمران خان، پرویز الہیٰ نے ووٹ کاسٹ کردیا؛ شیخ رشید اورشاہ محمود محروم

سینٹرل جیل اڈیالہ میں پوسٹل بیلٹ پر پولنگ مکمل ہوگئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔  ذرائع کے مطابق  سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جیل انتظامیہ کو ڈیمانڈ کیے گئے پوسٹل بلیٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل […]

جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن میں قاتلانہ حملہ

جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک بار پھر حملہ ہوا تاہم محافظوں کی جوابی کارروائی میں وہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر چمن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔ حافظ حمد […]

امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا، وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات […]

الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی، پی ٹی اے

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز ملک میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کے روز صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی اور انٹرنیٹ سروس بغیر کسی تعطل اور رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P