جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن میں قاتلانہ حملہ

جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک بار پھر حملہ ہوا تاہم محافظوں کی جوابی کارروائی میں وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر چمن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔

حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق حافظ حمد اللہ حملے میں مکمل محفوظ رہے۔

 

ملک میں عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P