فلپائن ، بس گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک ، 12 زخمی

فلپائن میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب وسطی فلپائن میں مسافروں سے بھری بس پہاڑ سے نیچے 30 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں 17 ہلاکتیں ہوئیں ، زخمی افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔  صوبہ اینٹیک کے حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے لاشوں کو نکال لیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P