حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج کیخلاف شدید مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ القسام بریگیڈ نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر راکٹ برسا دیے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 24 ٹینکوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ اسنائپرز کی فائرنگ سے 8 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں، خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر قبضہ عمارت کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا، تل ابیب اور عسقلان میں بھی حماس نے راکٹ حملے کئے۔