انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش

انسٹا گرام کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جو کافی حیران کن ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریڈ اونلی موڈ نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریڈ اونلی موڈ میں آپ لائیک، کمنٹ، میسج، فالو یا ویو اسٹوریز جیسے بنیادی فیچرز استعمال نہیں کرسکیں گے۔

درحقیقت ریڈ اونلی موڈ کسی حد تک انکوگنیٹو موڈ جیسا ہے جس میں صارف سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کسی قسم کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ چھوڑے بغیر براؤز کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق بظاہر یہ نیا فیچر انسٹا گرام کی ماہانہ فیس والی سبسکرپشن سروس انسٹا گرام پلس اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔

انسٹا گرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریڈ اونلی موڈ کی آزمائش کمپنی کے اندر کی جا رہی ہے اور فی الحال صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب نہیں۔

ترجمان کے مطابق ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس فیچر کو متعارف کرایا جائے گا یا نہیں، ہم اکثر فیچرز کی آزمائش کرتے رہتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P