ابوظبی میں منعقدہ نمائش میں نایاب سفید باز 15 لاکھ درہم میں نیلام

ابوظبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹرین ایگزیبیشن میں نایاب باز ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الٹرا وائٹ پیور گیر گرموشا نسل کا ایک نایاب سفید باز 15 لاکھ درہم میں نیلا ہوا ہے جو اس سال نمائش میں نیلام ہونے والا اب تک کا سب سے مہنگا باز ہے۔

امریکا کے مارک موگلچ فارم میں پرورش پانے والے اس نایاب باز کا وزن ایک ہزار گرام، جبکہ اس کی لمبائی اور چوڑائی 16.5 انچ ہے۔ یہ باز اپنے سفید پروں اور غیر معمولی جسمانی خدوخال کی وجہ سے ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے۔

رواں سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی سطح کے 55 معروف فالکن بریڈنگ فارمز حصہ لے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P