Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی

 چین کے صدر شی جنپنگ رواں برس کے اپنے پہلے کسی بیرون ملک دورے پر فرانس پہنچ گئے جہاں ان کے ہم منصب ایمانوئیل میکرون نے پُرتپاک استقبال کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر 5 سال بعد یورپی ممالک کے دورے پر فرانس پہنچے ہیں۔ جہاں انھوں نے فرانسیسی ہم منصب کے علاوہ یورپی کمیشن کی صدر وون ڈیر لیین کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

پیرس کے ایلیسی پیلس میں اس سہ فریقی ملاقات میں تعلقات کے مزید استحکام، ترقی اور طویل المدتی شراکت داری کے امکانات اور اس حوالےسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More