Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ  پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے آزاد کشمیر والے خود ہی پاکستان کے بجائے بھارت کے ساتھ شامل ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ ہم انھیں بھارت میں ضم کرلیں گے۔

جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعدد بار وزیراعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو اپنے ساتھ ضم کرنے کی بات کرنے والے بھارتی وزیر، اگر ہمت رکھتے ہیں تو آگے بڑھیں اور اپنا دعویٰ مکمل کرکے دکھائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More