کوئٹہ جانے والی تمام ٹرینوں کی عید تک 100 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ جانے والی تمام ٹرینوں کی عید تک 100 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی

کوئٹہ جانے والی تمام ٹرینوں کی عید تک 100 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی، سیٹوں کی مزید بکنگ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے 4 عید سپیشل ٹرینیں بھی چلائی گئی ہیں، چاروں عید سپیشل ٹرینوں کی بھی بکنگ مکمل ہو چکی ہے ، مسافروں کے رش کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے عید سپیشل ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب مسافروں کا عید کے دنوں میں ٹکٹوں میں ریلیف نہ دینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا ہے رش بڑھ گیا ہے اوپن ٹکٹ ہی مل رہی ہے، کوشش یہی ہے کہ جلد از جلد اپنے بچوں کے پاس پہنچ جائیں، ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کے ساتھ مزید کوچز لگائے تاکہ پردیسیوں کی مشکلات کم ہوسکیں، ٹرینوں میں سہولیات کا فقدان ہے اس پر بھی توجہ دی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.