اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ ناقابل رہائش ہوچکا ہے، اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں نے غزہ کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ مارٹن گریفتس نے بیان میں کہا کہ  اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کردیا ہے۔ غزہ ناقابل رہائش ہوچکا ہے۔

مارٹن گریفتس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے۔ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد ناممکن لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہ 90 روز کے جہنم اور انسانی اصولوں پرہونے والے حملے آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ غزہ کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P