اسلام آباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام کتاب ‘The Battle of Truth’ (سچ کی جنگ) کی تقریب رونمائی ہوئی جہاں وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا نے بھارت کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ان کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال عزیز موجود تھے، وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے پکچر بک ‘The Battle of Truth’ کی رونمائی کی اور اس موقع پر کتاب کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔