Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بھارتی ہندو توا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کتاب میں ملکی عزم و استقلال کو موثر انداز سے پیش کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطےکی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں، بھارتی اقدامات نےخطےکے امن کو داؤ پر لگایا، بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں مظالم کا شکار ہیں، بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر ہمیشہ جنگیں مسلط کی گئیں، بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے۔

اُن کا  کہنا تھا کہ اتحاد اور یکجہتی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، پاک فوج  نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کےجدید ترین لڑاکا طیارے کاغذوں کی طرح زمین پرگرے، کتاب کے جملہ حقوق بہادر قوم کے نام کرتے ہیں، بھارت نےرات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پر حملے کیے، قوم سیسہ پلائی دیواربن کر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں، دشمن نےجارحیت کی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More