ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویرات کوہلی نے  جنوبی افریقا  کے خلاف ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ  میں سنچری اسکور کرکے  سابق بھارتی بیٹر اور ’ لٹل ماسٹر ‘ سچن ٹنڈولکر کا ون  ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پروٹیز  کے خلاف میچ میں  ویرات کوہلی نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں  کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

اسٹار بیٹر نے  289  ون ڈے میچوں میں سچن ٹنڈولکر کی 49  سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے جبکہ ٹنڈولکر نے  463 میچ کھیل کر 49 سنچریاں بنائی تھیں۔

 

یہ  سنچری ویرات کوہلی کے لیے  اس لیے بھی یادگار ہے  کہ  آج ( 5  نومبر )  کو بھارتی بیٹر کی سالگرہ ہے۔ یوں  ویرات اپنی سالگرہ والے دن پر ون  ڈے سنچری بنانےو الے ساتویں کرکٹر بھی بن گئے۔

قبل ازیں اسی ورلڈ کپ میں مچل مارش نے پاکستان کیخلاف اپنی سالگرہ پر سنچری بنائی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P