خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں احتجاج کے بعد حکومت نے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے ہڑتال میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کے وظیفے میں15فیصد اضافہ کردیا گیا۔
پی جی ایم آئی نے ہڑتال کے دوران کام کرنیوالے میڈیکل آفیسرز کی فہرستیں طلب کرلیں، میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے ٹرینیز کی فہرستیں 2 روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فہرست میں ٹرینی کا نام، شعبہ، ٹریننگ لیول اور ڈیوٹی شروع کرنے کی تاریخ شامل کرنے اور ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ٹرینیز کے سپروائزر کا نام بھی فہرست میں درج کرنا لازمی ہے۔
ٹرینیز کی حاضری اور ڈیوٹی سے متعلق معلومات متعلقہ شعبہ کے چیئر سے تصدیق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ٹرینیز ہی 15 فیصد اضافی وظیفے کے حقدار ہوں گے، ڈیوٹی نہ دینے والے ٹرینیز کا 15 فیصد اضافی وظیفہ تنازع حل ہونے تک زیرالتوار ہے گا۔