پردیپ کے ولن کےکردار کے بغیر شاید فلم گجنی اتنی کامیاب نہ ہوتی: عامر خان

بالی وڈ انڈسٹری کے دیگر  اداکاروں کے ساتھ معروف اداکار عامر خان نے بھی پردیپ راوت کے دنیا سے رخصت ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عامر خان نے ایک بیان میں پردیپ کی بھارتی فلموں میں ادارکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پردیپ بالکل بے خوف ہو کر اور پوری لگن کیساتھ کام کرتے تھے۔

عامر خان نے فلم گجنی میں پردیپ کے کردار  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم گنجی میں پردیپ نے جس طرح ولن کا کردار  نبھایا وہ ہمیشہ یاد  رہے گا اور یہ کردار  میرے خیال میں بھارتی سنیما کے یادگار ولن کرداروں میں سے ایک ہے۔

عامر خان نے کہا  پردیپ کے اس کردار کی وجہ سے ہی یہ فلم اتنی کامیاب ہوئی، پردیپ کے اس کردار کے بغیر شاید فلم گجنی اتنی کامیاب نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ بھارت کے معروف اداکار پردیپ راوت گزشتہ روز  74 سال کی عمر میں چل بسے تھے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پردیپ راوت نے 1985 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے ولن کے کئی کردار مشہور بھی ہوئے۔

انہوں نے بالی وڈ کے کئی لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا جن میں امیتابھ بچن، راج ببر، ونود کھنہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

پردیپ راوت نے عامر خان کے ساتھ فلموں لگان اور گجنی میں بھی کام کیا اور اپنے جاندار کردار سے شہرت حاصل کی، انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر زبانوں کی فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P