یوٹیوبر رجب بٹ کا خود کو ارب پتی قرار دینے کا دعویٰ

رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، انہوں نے تین سال سے بھی کم عرصے میں سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے اور اپنی پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث بھی اکثر خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔

 

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر رجب بٹ نے جواب دیا کہ وہ گزشتہ سال باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئے تھے۔

 

رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے، وہ اس کامیابی پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، تاہم یہ مقام انہیں 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں نے ان کی مالی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

 

نوٹ: رجب بٹ کی جانب سے اپنی دولت سے متعلق کیا گیا دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P