وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

 اسلام آباد: پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس مسرت ہلالی سپریم  کورٹ کی جج مقرر ہوگئیں،  وزارت  قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس مسرت  ہلالی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی 12 مئی 2023  کوپشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مقرر ہوئی تھیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی  فائز عیسی نے رواں سال 14  جون کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P