اسرائیل کی حمایت، بھارتی کسانوں کو شدید بحران کا سامنا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل کی حمایت، بھارتی کسانوں کو شدید بحران کا سامنا

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے بھارت میں کسان شدید بحران کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں کشیدگی کے باعث بھارتی کسانوں کو تیل اور کھاد کی قلت کا سامنا ہے۔ جس سے زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے کسانوں کا کہنا یے کہ ایران جنگ اب کسانوں کے لیے بڑے بحران میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارت کھاد کے خام مال کی درآمد کے لیے بڑی حد تک آبنائے ہرمز پر انحصار کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران نے مودی حکومت کے خودانحصاری کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.