خضدار میں 5.5 شدت کا زلزلہ، متعدد کچے مکانات گرگئے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت  5.5 اور  گہرائی 60  کلومیٹر  زیر  زمین تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو  میں پیر کی شام پانچ بج کر 19 منٹ پر  زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

زلزلےکی شدت 5.5  اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلےکا مرکز  خضدار  سے 160 کلومیٹر  جنوب مغرب میں تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P