سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کا 84 برس کی عمر میں چل بسے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کا 84 برس کی عمر میں چل بسے

امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق ڈک چینی طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں نمونیا ہوگیا تھا۔

وہ 2001 سے 2009 تک صدر جارج ڈبلیو بش کے دور صدارت میں نائب صدر اور انکے والد صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کے عہد صدارت میں 1989 سے 1993 تک وزیر دفاع اور اس سے قبل کے ریبلیکن صدور کے عہد میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔

11 ستمبر 2001 کے نیو یارک اور واشنگٹن پر حملوں کے بعد جب صدر بش کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تو اس موقع پر چارج ڈک چینی نے سنبھالا، ڈک چینی کو امریکی تاریخ کا طاقتور ترین نائب صدر سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ناتجربہ کار صدر بش کے مقابلے میں کافی جہاندیدہ اور اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔

انکی 59 سالہ بیٹی الزبیتھ لین چینی امریکی اٹارنی اور سابق سیاستداں ہیں اور وہ ایوان نمائندگان کی رکن رہی چکی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.