فیس بک اور انسٹاگرام ریلز کو ازخود ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فیس بک اور انسٹاگرام ریلز کو ازخود ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ازخود دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

اے آئی ٹیکنالوجی کو گزشتہ چند سال میں وسعت دے کر اسے ہر سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ برس ہی میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے تھے۔

اب میٹا نے فیس بک سمیت انسٹاگرام ریلز کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے کے اے آئی فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ اے آئی ٹول کے تحت لوکیشن کی بنیاد پر دوسری زبان میں بنائی گئی ریلز ازخود مقامی زبان میں ترجمہ ہوجائیں گی۔

یعنی اگر کوئی بھی پاکستانی صارف سپین یا اٹلی کی ریل دیکھے گا تو ہسپانوی اور اطالوی زبان میں بنی ویڈیو ازخود اردو میں تبدیل ہوجائے گی اور ریل میں نظر آنے والے افراد ہی اردو میں بات کرنے لگیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.