شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی، اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے فوج کی معاونت کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا تھا۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔
Trending
- پاکستان ریلویز میں اصلاحات کیلئے سٹریٹجک روڈ میپ کی منظوری
- پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 49 ہزار 651 میگاواٹ تک پہنچ گئی
- مریم نفیس کا جنسی زیادتی کے واقعات پر اظہارِ تشویش
- آئی سی سی کا فیصلہ، کرکٹ آسٹریلیا کا ویمنز شیڈول متاثر
- وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
- اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
- بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
- ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
- بجٹ میں سولر پینلز، سٹیشنری اور سٹاک مارکیٹ ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ
- ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
You might also like