پاکستان کے سٹار بلے باز بابراعظم کی جھوٹی انسٹاگرام سٹوری کی جعلی تصاویر گردش کرنے لگیں جس میں پہلگام واقعہ پر پاک فوج کی مذمت کی گئی تھی۔اس جعلی پوسٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ "پہلگام واقعہ میں پاکستانی فورسز کا کردار نامناسب ہے ، میں بطور کرکٹر ہندوستان میں کھیلنا پسند کرتا ہوں اور اُسے دوسرا گھر سمجھتا ہوں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت میں میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا تھا، میں یہ بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پہلگام حملے میں کرکٹرز ملوث نہیں۔بابراعظم کے نام یہ جعلی انسٹاگرام پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس کے سکرین شارٹس کئی میڈیا اکاؤنٹس نے بھی شیئر کیے تاہم یہ خبر جھوٹی نکلی۔بھارت میدانِ جنگ میں پاکستان کی مسلح فورسز کی صلاحیتوں کا جواب دینے سے قاصر ہونے کے باعث سوشل میڈیا پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔
You might also like