یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے درالحکومت دمشق میں نئی شامی حکومت کے سربراہ احمد الشرع کے ساتھ بات چیت میں اقتدار کی پرامن اور جامع منتقلی پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘  کے مطابق گزشتہ ماہ شام میں سابق صدر بشارالاسد کے طویل اقتدار کے خاتمے کے بعد فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ اور ان کی جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک حالیہ عرصے میں دمشق کا دورہ کرنے والے سب سے اعلیٰ مغربی سفیر ہیں۔

جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے احمد الشرع کو بتایا کہ یورپی یونین شام میں اقتدار کی منتقلی کی حمایت کے لیے تیار ہے لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ کسی بھی نئے اسلامی ڈھانچے کو معاونت فراہم نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ معاونت فراہم نہ کرنا صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے سیکیورٹی مفاد میں ہے۔’

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.