Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

جنوری 4, 2025

پشاور: لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر سمیت 5 افراد زخمی

امن کوششوں کو دھچکا، لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید […]

ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک کے قرضے ملنے کا امکان ہے جس میں 20 ارب ڈالر عالمی بینک دے گا جب کہ باقی 20 ارب ڈالر کے لیے عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے ملک کی معاونت کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض […]

کرم فائرنگ، امن دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: صدر، وزیراعظم

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرم میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی […]

کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو امن نہیں چاہتے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر […]

انٹرنیٹ کی بندش سے ہونے والے معاشی نقصانات میں پاکستان سرفہرست

پاکستان گزشتہ سال انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی خرابیوں اور بندش کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست رہا۔ پاکستان 1.62 ارب ڈالر کے مجموعی مالیاتی اثرات کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست رہا۔ یہ سوڈان اور میانمار جیسے ممالک میں ہونے والے مالی نقصانات سے بھی زیادہ ہے، […]

نومبر 2024 میں خدمات کی برآمدات 6.51 فیصد بڑھ کر 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں

خدمات کی برآمدات نومبر 2024 میں 6.51 فیصد اضافے کے ساتھ 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 63 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد تھیں۔ فروری 2024 کے بعد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں مسلسل اضافے کی بدولت ترقی لوٹ آئی، سوائے اگست کے مہینے […]

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی حلف سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل ’ہش منی کیس‘ (یعنی کسی شخص کو مخصوص راز افشا نہ کرنے کے عوض رقم دینا) میں نیو یارک کی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جج […]

دائیں ٹخنے میں فریکچر، اوپنر صائم ایوب 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب دائیں پاؤں کے ٹخنے میں فریکچر کے باعث 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان کے مطابق صائم ایوب گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More