نومبر 2024 میں خدمات کی برآمدات 6.51 فیصد بڑھ کر 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نومبر 2024 میں خدمات کی برآمدات 6.51 فیصد بڑھ کر 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں

خدمات کی برآمدات نومبر 2024 میں 6.51 فیصد اضافے کے ساتھ 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 63 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد تھیں۔ فروری 2024 کے بعد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں مسلسل اضافے کی بدولت ترقی لوٹ آئی، سوائے اگست کے مہینے کے، جس میں 6.5 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 24 کے 181 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کے مقابلے میں نومبر میں برآمدات 3.63 فیصد اضافے کے ساتھ 187 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد رہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات 7.58 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 4 لاکھ ڈالر تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.