امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان کی سانس کی نالیوں سے حاصل کیے گئے خلیوں سے انتہائی چھوٹے زندہ روبوٹ تیار کرلیے جو دو ماہ تک بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی ماہرین کی ٹیم نے انسان کی سانس کی نالی سے ’اسٹیم سیلز‘ یعنی خلیے حاصل کیے، جنہیں لیبارٹری میں ایک اور طرح کے خلیوں کے ساتھ منسلک کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خلیات کو لیبارٹری میں ملانے کے بعد ان کی مانیٹرنگ کی اور سات دن سے پہلے پہلے اسٹیم سیلز سے ازخود چھوٹے زندہ روبوٹ تیار ہوگئے۔