اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ حکومت کے سربراہ اور 2 وزرا شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ حکومت کے سربراہ اور 2 وزرا شہید

 اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک فضائی حملے میں غزہ کے عملاً وزیراعظم راحی مشتاحہ اپنے دو وزرا سمیت مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں غزہ میں ایک سرنگ کو نشانہ بنایا جس میں یہ چھپے ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے بقول درست ترین انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک مضبوط اور اسلحہ سے لیس زیر زمین کمپاؤنڈ میں قائم کمانڈ اور کنٹرول سینٹر میں یہ تینوں موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.