بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں خواتین سمیت 13 افراد کو قتل کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں خواتین سمیت 13 افراد کو قتل کردیا

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ریاست چھتیس گڑھ میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 3 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور میں  ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، اسپیشل ٹاسک فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا) نے نیکسل باغیوں کے خلاف آپریشن کیا۔

گھنے جنگل میں صبح 6 بجے سے شروع میں ہونے والے سیکیورٹی آپریشن کے بعد اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید 3 لاشیں ملنے کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 13 ہوگئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد علیحدگی پسند ماؤ نواز تھے۔ نیکسل باغیوں کے خلاف یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.