Daily Archives

April 3, 2024

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، رمضان المبارک کے احترام میں ملک بھر میں سادگی سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سرزمین بے آئین کو پہلا متفقہ آئین دینے والے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928ء کو […]

صدر سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کیخلاف سیاسی جماعت کے الزامات پر اظہار تشویش

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت کو پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے صدر مملکت […]

ریکوڈک میں سعودیہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شئیرز سعودیہ عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔ سعودیہ عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان […]

وائٹ ہاؤس کی میزبانی میں افطار پارٹی، بائیڈن کی اسرائیل پالیسی پر احتجاج

وائٹ ہاؤس میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تاہم صدر جوبائیڈن کی اسرائیل-غزہ جنگ کی پالیسی پر احتجاج کیا گیا اور مسلمان برادری کی تشویش اجاگر کی گئی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افطار ڈنر سے قبل اپنی انتظامیہ میں شامل سینئر […]

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں خواتین سمیت 13 افراد کو قتل کردیا

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ریاست چھتیس گڑھ میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 3 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور میں  ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، اسپیشل ٹاسک فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا) […]

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی نے برازیل اور ارجنٹینا کا سفر مکمل کرلیا

یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کا برازیل اور ارجنٹینا کا سفر مکمل ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا مختلف ممالک کا سفر جاری ہے، ٹرافی اپنے ابتدائی سفر میں 15 ممالک کا دورہ کررہی ہے۔ اس […]

فضل الرحمان سے افغانستان کیلئے برطانوی ناظم الامور رابرٹ ڈکسن کی ملاقات

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کیلئے برطانوی ناظم الامور نے ملاقات کی۔ یوکے مشن برائے افغانستان مسٹر رابرٹ ڈکسن نے سربراہ جے یو آئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حالیہ […]

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

 چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوگئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے چار ججز کو بھی اسی طرح کے خطوط ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز […]

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

 وفاقی حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتے) تک عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P