صحبت پور میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں چیئرمین نادر علی شاہ، دیدار علی کنرانی، ارشاد علی عمرانی، محمد عارف کھوسہ، خالد حسن کھوسہ، پھنل خان کٹوہر، غلام حسین کھوسہ، ذوالفقار علی چنہ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز معاہدوں کے باعث بجلی کے شعبے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور واپڈا کی نجکاری کا عمل فوری طور پر روک کر ادارے کی سابقہ حیثیت بحال کی جائے۔
مقررین نے کہا کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک لاکھ ننانوے ہزار مزدوروں کی طرح بلوچستان کی بجلی تقسیم کار کمپنی کیسکو کے پانچ ہزار ملازمین کو بھی عیدالاضحیٰ الاؤنس اور دیگر واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔انہوں نے کارکنوں کی بروقت پروموشن، اپ گریڈیشن، ہزاروں خالی آسامیوں پر بھرتیوں، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ دورانِ ڈیوٹی حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کارکنوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
Trending
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
- جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار
You might also like