سہیل آفریدی ہماری بات سن رہے ہیں، کچھ لوگ اب ان سے ناراض ہیں اور ان کی بھی چھٹی کرانا چاہتے ہیں: رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہماری بات سننا شروع کی تو انہیں ہٹا دیا گیا تھا، سہیل آفریدی ہماری بات سن رہے ہیں،صحیح بات سنتے ہیں، کچھ لوگ اب سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں،وہ ان کی چھٹی کرانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کوئی نیا وزیراعلیٰ لانا چاہتی ہے تو لےآئے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، مسلم ممالک کی بہتری کیلئے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کردار ادا کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو سرخرو کرے گا۔