فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد کردی گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بال ٹیمپرنگ کیس میں قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا۔

فخر زمان کو 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی پر دو میچز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی، جس میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور سید علی نقوی شامل تھے، نے آج اپیل کی سماعت کی۔ کمیٹی نے تمام شواہد کا جائزہ لینے اور متعلقہ افراد کے مؤقف سننے کے بعد اپیل کو مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

فیصلے کے مطابق فخر زمان اب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی اور تمام فریقین کے لیے لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ پر میچ ریفری روش ماہنامہ نے فخر زمان پر دو میچز کی پابندی لگائی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.