وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور

وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا، اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

عمر ایوب نے اعتراض عائد کیا کہ شہباز شریف اس ایوان کے رکن نہیں، الیکشن ہارے ہیں، مزید کہا کہ نامکمل ایوان میں وزیراعظم کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات کو مسترد کر دیا اور دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

قبل ازیں، وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ اسکروٹنی کے عمل کے لیے اسپیکر آفس پہنچے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.