پارلیمان کے وجود میں آنے کے بعد اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے: شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ راولپنڈی کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ راولپنڈی والو! آپ نے ہمارا دل جیت لیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر کئے گئے ہر ظلم کے بارے میں پوچھا جائے گا، پارلیمان کے وجود میں آنے کے بعد اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف سے اپنے چوری مینڈیٹ کو واپس لے کر رہیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ فارم47 کی بنیاد پر انتخابات کو چوری کیا گیا، 8 فروری کو عوام قیدی 804 کے لئے گھروں سے ووٹ ڈالنے کیلئے نکلی تھی، ہم پارلیمان اور عدالتوں میں بھی بانی پی ٹی آئی کی آزادی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد ہم سے انتخابی نشان چھینا گیا، ہم پاکستان کی سالمیت، یکجہتی اور افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P