سرکاری شعبوں میں محدود ملازمتیں ہیں ہر نوجوان کو سرکاری ملازمت فراہم نہیں کی جاسکتی‘وزیرعلیٰ بلوچستان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سرکاری شعبوں میں محدود ملازمتیں ہیں ہر نوجوان کو سرکاری ملازمت فراہم نہیں کی جاسکتی‘وزیرعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(خ ن) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمعہ کو یہاں اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے چئیرمین اسد کیانی کی سربراہی میں ملاقات کی اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی و اقدامات سے متعلق آگاہی دی اس موقع پر نگران صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید بھی موجود تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں وزیر اعظم یوتھ اسکلز پروگرام کے تحت بیس ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تربیت دی جارہی ہے زیر تربیت ان جوانوں میں 7 ہزار خواتین بھی شامل ہیں تربیت کے مراحل مکمل ہونے کے بعد یہ نوجوان مختلف شعبوں میں برسر روزگار ہوں گے اور معاشی طور پرخود کفیل ہوں گے نگراں وزیر اعلٰی نے کہا کہ سرکاری شعبوں میں محدود ملازمتیں ہیں ہر نوجوان کو سرکاری ملازمت فراہم نہیں کی جاسکتی آئین پاکستان کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے تاہم روزگار کا مطلب محض سرکاری ملازمت نہیں عالمی اور قومی مارکیٹ میں ہنر مند افراد کی مانگ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی بہتر سمت میں رہنمائی کی جائے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں اس موقع پر نگراں وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید نے بتایا کہ بلوچستان کے جوانوں کو مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے اور آج تک بیس ہزار جوانوں نے مختلف کورسز میں تربیت کے لئے داخلہ لیا ہے نیف ٹیک میں بلوچستان کے جوانوں کا کوٹہ چار ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کردیا گیا ہے اوراس کوٹے کو بیس ہزار تک لے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر بلوچستان کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے زر مبادلہ کا ذریعہ بھی بنیں اور ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.