افریقی ملک یوگنڈا میں 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں 29 نومبر کو 70 سالہ خاتون سفینا کے ہاں آئی وی ایف طریقہ علاج کے تحت جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سفینا کے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، ماں اور بچے بالکل صحت مند بھی ہیں۔