پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش کی پیشگوئی

بنگلور میں ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران دوپہر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

ہفتے کو بنگلور میں دن دو بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے۔

میچ میں 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی، تاہم میچ اگر واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اور نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

خیال رہے کہ بنگلور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P