روس میں 22 افراد کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر لاپتہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

روس میں 22 افراد کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر لاپتہ

 روس میں 22 افراد کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیاجس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر مشرقی روس میں کم چٹکا کے علاقے میں لاپتہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد اور 19 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کا اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا، حکام نے کریمنل کیس کے تحت واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے 40 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیم کام کررہی ہے تاہم خراب موسم اور شدید دھند کے سبب تاحال ہیلی کاپٹر کا پتا نہیں چلایا جاسکا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.