استاد نے اپنی برہنہ تصاویر بھیجیں؛ 16سالہ طالبہ نے مقدمہ درج کرادیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

استاد نے اپنی برہنہ تصاویر بھیجیں؛ 16سالہ طالبہ نے مقدمہ درج کرادیا

 بھارت میں پولیس نے 16 سالہ طالبہ کو واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ پر اپنی برہنہ تصاویر بھیج کر ہراساں کرنے کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا۔ جہاں پرائیوٹ اسکول کے ایک ٹیچر نے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو اپنی برہنہ تصاویر بھیجی تھیں۔

طالبہ نے پہلے والدین کو بتایا جنھوں نے ایک این جی او سے رابطہ کیا جنھوں نے والدین کی مدعیت پر استاد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

 

طالبہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر منع کرنے کے باوجود بار بار فحش پیغامات اور مواد بھی بھیجتے رہے۔ میں خوف کی وجہ سے کسی کو بتا نہیں سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ استاد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی جاری ہے۔

تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.