بھارت ہائیڈرو دہشتگردی سے باز رہے)پاکستان کو کبھی بھی دباﺅ میں نہیں لایا جا سکتا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت ہائیڈرو دہشتگردی سے باز رہے)پاکستان کو کبھی بھی دباﺅ میں نہیں لایا جا سکتا

بھارت ہائیڈرو دہشتگردی سے باز رہے)پاکستان کو کبھی بھی دباﺅ میں نہیں لایا جا سکتا ،‘فیلڈ مارشل

بھارت پاکستان کے اندر دہشتگردی کی سرپرستی میں ملوث ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے دشمنانہ عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی

”معرکہ حق“ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ ‘ افسران فیکلٹی اور طلباءسے خطاب

راولپنڈی(زاہد احمد خان )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی قیادت میں پاکستانی عوام مادر وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیوار بن گئے۔”معرکہ حق“ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعہ کو کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے طلباءافسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے شہدا کو خراج تحسین پیش اور ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی قیادت میں پاکستانی عوام مادر وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیوار بن گئے۔ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے، آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ”معرکہ حق“ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عالمی اور علاقائی ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے تنازع کے کردار پر روشنی ڈالی، خاص طور پر پاکستان کے خلاف بلا اشتعال فوجی جارحیت کے استعمال کے لیے بھارت کے بڑھتے ہوئے خطرناک رجحان پر زور دیا۔ کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کے عزم اور تمام تنازعات میں خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ پاکستان پر کبھی دباﺅ نہیں ڈالا جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے دشمنانہ عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی۔ جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کیلئے آرمی چیف نے دیرینہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، اور بھارت کی طرف سے غیر قانونی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ‘ہائیڈرو دہشت گردی’ کے خلاف خبردار کیا۔پاکستان کے اندر دہشت گردی کی سرپرستی میں ہندوستانی ریاست کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مہم پر تبصرہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار ک

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.