Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان کا آئین استحصال کے خاتمے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن قرار

عالمی یوم مزدور پر صدر مملکت، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے محنت کشوں کوخراج تحسین اور ان کی بےلوث خدمات پر سلام پیش کیا۔ کہا محنت کشوں کا ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ہے جبکہ پاکستان کا آئین استحصال کے خاتمے اور مزدوروں کے حقوق کےتحفظ کا ضامن ہے۔ یہ بھی کہا بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی مزدورملک کے سفیر ہیں اور زرمبادلہ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

 

قومی قیادت نے خصوصی پیغامات میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی معیار کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا مزدوروں کی قربانیاں ہی منصفانہ اجرت، مناسب اوقات کار اور باوقار حالات جیسے تصورات کی بنیاد ہیں، شکاگو کے مزدوروں نے تاریخی جدوجہد میں اپنے حقوق کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کیا، صدرآصف زرداری نے کہا مزدورمحض معیشت کاحصہ نہیں بلکہ اس کی بنیاد ہیں۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مزدور، کسان اور کاریگر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ پاکستانی مزدور کی محنت،ہمت اور مشکلات برداشت کرنے کا جذبہ مثالی قرار دیا۔ کہا وفاق اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کےحقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گی۔

 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا یہ دن ان ہاتھوں کی عظمت کا اعتراف ہے جو خاموشی سےمعیشت کو استحکام بخشتے ہیں۔ محنت کش کے پسینے سے ہی ترقی کی داستانیں رقم ہوتی ہیں، جس کے بغیر خوشحالی کا خواب ادھورا رہتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More