کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کرگئی جس کے بعد مودی سرکار کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس اقدام پر تلملا اٹھی ہے اور کینیڈین سفیر کو فوری طور جواب طلبی کے لیے بلا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خالصہ ڈے کے حوالے سے کینیڈا میں تقریبات جاری ہیں جس سے تحریک خالصتان میں تیزی آگئی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ برادری کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے سکھوں کو ان کے حقوق کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

سکھوں کی تقریبات کے بعد مودی سرکار کے سکھوں کیخلاف دہشتگردانہ اقدامات پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی، خالصا ڈے کے حوالے سے سکھوں کی بڑی تعداد نے مودی مخالف نعرے بازی کی اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار غصے سے بھڑک اُٹھی ہے، بھارت حکومت نے موقف اختیار کیا کہ کینیڈین وزیراعظم اپنی سرزمین پر تشدد اور انتہاء پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P