امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر آج اسرائیل پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویوگ سے ملاقات میں حماس کے ہاتھوں یرغمالی بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی اور گھروں کی جلد واپسی کا یقین دلاتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے عزم کا اظہار کیا۔

اسرائیلی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی یرغمالی بحفاظت حماس کی قید سے آزاد ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.