صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا تاہم شہریوں کو بجلی اور گیس کی بندش کا سامنا بھی کرنا پڑا‘ شہر کے متعدد علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ بعض مقامات پر ٹھنڈی ہواو¿ں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا‘کوئٹہ کے مختلف علاقے سرےاب روڈ‘ جناح ٹا¶ن‘ کاسی روڈ‘ شالدرہ‘ کلی درانی ‘ خروٹ آباد‘ نواں کلی اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہی، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ پریشر اور بندش کی شکایات بھی سامنے آئیں، جس کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے باعث بعض شاہراہوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی سست رہی‘ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسی آب اور یوٹیلیٹی سروسز کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Trending
- ایران کا اسرائیل پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان
- احسن اقبال کی قیادت میں وفاقی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، سہیل آفریدی نے شکایات کے ڈھیر لگادیے
- گلگت بلتستان الیکشن: پیپلزپارٹی 9 نشستوں کیساتھ سرفہرست، ن لیگ 3 سیٹوں پر کامیاب
- سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کی آبی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار
- دشمن نے پھر ثابت کیا وہ کسی معاہدے کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتا: ایرانی آرمی چیف
- وزیراعظم کی گلگت میں پیپلزپارٹی کی فتح پر صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
- امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں، ایرانی وزارت
- ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ کے آغاز کا اعلان
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
You might also like