Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایران جنگ سے امریکا کو روزانہ دو ارب ڈالر کا نقصان کا انکشاف

عالمی تنازعات کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصان پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جنگ سے امریکا کو روزانہ تقریباً دو ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق براؤن یونیورسٹی کے جنگی لاگت کے منصوبے کی ڈائریکٹر سٹیفنی سیویل کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں اور فوجی اخراجات، امریکی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصانات اور دیگر اخراجات کی مد میں اس جنگ سے امریکیوں کو پہلے ہی دسیوں ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے مارچ کے آغاز میں کانگریس کو بتایا تھا کہ جنگ کے پہلے چھ دنوں میں 11.3 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ سیویل کے خیال میں درحقیقت یہ لاگت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ جنگ کے نتیجے عوامی قرضوں میں روزانہ کی بنیاد پر بہت بڑی رقم کا اضافہ ہو رہا ہے۔

 

ہارورڈ یونیورسٹی کے دفاعی بجٹ کی ماہر لنڈا بلائمز کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس جنگ پر پہلے ہی تقریباً روزانہ کی بنیاد پر دو ارب ڈالر لاگت آ رہی ہے۔

 

سیویل کا کہنا ہے کہ جنگی اخراجات کا بوجھ ہمیشہ اوسط امریکی پر پڑتا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتیں اوپر جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی، کاروبار میں غیر یقینی صورتحال اور انشورنس کی لاگت میں اضافے جیسے طویل مدتی اثرات بھی پڑیں گے۔

 

وائٹ ہاؤس پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ ایران میں جنگ کے لیے مزید 200 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا جائے گا جو ایک بہت خطیر رقم ہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More