سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، ژالہ باری، صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں، ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

سعودی دارالحکومت ریاض بھی میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جازان میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، وادیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

عسیر ریجن کے علاقے النماص میں شدید ژالہ باری ہوئی، مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی، عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا، زائرین نے دوران بارش اللہ کے حضور خصوصی دعائیں بھی کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P